• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچپن میں نور جہاں کے جھمکوں اور اضافی میک اپ سے چڑ چڑھتی تھی، علی عظمت

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے پاپ گلوکار علی عظمت نے میڈم نور جہاں کی شخصیت پر تنقید کی ہے۔حال ہی میں پاکستان کے پاپ گلوکار علی عظمت احمد پنسوٹا شو میں شریک ہوئے اور دوران شو پاکستانی میوزک اور آرٹس سمیت بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ میوزک لیجنڈ ملکہ ترنم نورجہاں سے متعلق گفتگو کی۔دوران شو علی عظمت نے پاکستان میوزک انڈسٹری میں آنے والی سالہا سال میں تبدیلیوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے بچپن میں نورجہاں ساڑھی کے ساتھ بڑے بڑے جھمکےپہنے اور اضافی میک اپ کرکے گانے گاتی تھیں، اس وقت ہمیں ان سے چڑ چڑھتی تھی۔علی عظمت نے کہا کہ نور جہاں اس وقت بڑھاپے میں تھیں اور ہم سمجھتے تھے کہ انہیں دیکھنا ہمارے لیے ضروری نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ وہ وقت تھا جب ہم نے دوسروں کی ثقافت کو قبول کیا اور پھر یہ معمول بن گیا۔

دل لگی سے مزید