• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والا طیب اکرم چل بسا

بریڈ فورڈ (محمد رجاسب مغل ) بریڈفورڈ میں ویک فیلڈ روڈ پر گزشتہ ہفتہ وین کی زد میں آنے سے شدید زخمی ہونے والا 10 سالہ طیب اکرم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا،بچے کی المناک وفات پر بریڈفورڈ کی کمیونٹی صدمے سے دوچار ہوگئی ہے،ایسٹ بولنگ سے تعلق رکھنے والے طیب اکرم کو حادثہ کے بعد لیڈز جنرل انفرمری لے جایا گیا اور اسے کوما میں لائف سپورٹ پر رکھا گیا تھا لیکن حادثہ میں اسےآنے والے زخم بہت شدید تھے۔ طیب اپنے باکسنگ کلب سے ٹریننگ کے بعد باہر آیا تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا،اس المناک واقعے کے بعد اہل خانہ کے ساتھ کمیونٹی اور اس کے اسکول کے دوستوں نے دعائوں اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے اس کے خاندان کے دوستوں نے لیڈز جنرل انفرمری کے ڈاکٹرز اور نرسز کر خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے ہوش میں لانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔ باکر اینڈ بولنگ وارڈ کے کونسلر حسن خان اور رضوانہ جمیل نے کہا کہ یہ حادثہ ایک المیہ ہے،بچے کی موت کی خبر انتہائی افسوسناک ہے،ہم خاندان کے ساتھ اپنی انتہائی مخلصانہ تعزیت پیش کرتے ہیں، یہ ایک بڑا نقصان ہے جس سے پوری کمیونٹی غمزدہ ہے، بریڈ فورڈ اسکول اکیڈمی کی ہیڈ ٹیچر تہمینہ ہاشمی نے اس واقعے کے فورا بعد کہا کہ ان کی کلاس چھ کے بچوں کو عملے کے ساتھ ساتھ اس بارے میں بتایا گیا، سب نے اس کے لیے دعائیں کیں اور اس کے والدین اور قریبی خاندان کو نیک خواہشات بھیجیں، ویسٹ یارکشائر پولیس نے کہا کہ وہ اس تصادم کی تحقیقات کر رہے ہیں اور ایسے گواہوں کو تلاش کر رہے ہیں جن کے پاس اس المناک حادثے کے حوالے سے اہم معلومات ہو۔
تازہ ترین