• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کو تحفظ فراہم کئے بغیرمہذب معاشرہ تشکیل نہیں دیا جا سکتا، بیگم گورنر پنجاب

لاہور(خبر نگار) بیگم پروین سرور نے کہا ہے کہ خواتین کو تحفظ فراہم کئے بغیرمہذب معاشرہ تشکیل نہیں دیا جا سکتا،اپنے سکیورٹی اداروں کے باعث ہی ہم آزادی سے گھومتے پھرتے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے حکومت اقدامات کر رہی ہے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی شعبہ جینڈر سٹڈیز کے زیر اہتمام ’ویمن سیفٹی وال‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر ،عظمیٰ کاردار، پروفیسر ڈاکٹر رعنا ملک، سید کوثر عباس، عاصم جسرا، ڈپٹی ا ر فاخرہ ارشاد، فیکلٹی ممبران اور طلباؤطالبات نے شرکت کی۔
تازہ ترین