• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ٹیم کی کوچنگ اعزاز کی بات ہے، میتھیو ہیڈن

پاکستان ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کی کوچنگ میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے میتھیو ہیڈن کا کہنا تھا کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پہلا ہی میچ پاکستان کا پریشر میچ ہے، پریشر میچ میں تجربہ بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاک بھارت بڑے میچ میں دونوں ٹیموں پر پریشر ہوگا، سب جانتے ہیں بھارت ٹی ٹوئنٹی کی مضبوط ٹیم ہے، بھارتی وکٹ کیپر رشبھ پنت مڈل آرڈر میں خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔

قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ نے کہا کہ ہمارے پاس بابر اعظم، محمد رضوان اور فخر زمان کی صورت میں بہترین بلے باز موجود ہیں جو پاکستان کی بیٹنگ کے اہم ستون ہیں، شارجہ کی وکٹ پر 150، ابوظبی اور دبئی میں 170 اچھا اسکور ثابت ہوسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم سے معاہدہ مختصر ہے، 100 فیصد دینے کی کوشش کروں گا۔

تازہ ترین