• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بادشاہی مسجد سے نعلین پاک کی چوری، سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی

سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی سے پیشرفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔

سپریم کورٹ میں بادشاہی مسجد سے نعلین پاک کی چوری پر ازخودنوٹس کی سماعت ہوئی، سماعت میں جے آئی ٹی نے نعلین پاک کی چوری پر پیشرفت رپورٹ جمع کرادی۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا ہے کہ نعلین پاک کی تلاش کیلئے تحقیقات جاری ہیں،پوری کوشش ہے کہ جلد نعلین پاک برآمد کرلی جائیں، بادشاہی مسجد میں تبرکات گیلری کی سیکیورٹی بڑھادی ہے۔

دوران سماعت درخواست گزار نے کہا کہ جو افسران نعلین پاک برونائی لے کر گئے انہیں شامل تفتیش نہیں کیا گیا۔

پیر ایس اے جعفری نے کہا کہ جب تک زندہ ہوں نعلین پاک کی بازیابی کیلئے کوشش کروں گا، میرا مکان بھی بک گیا، عدالت بھی مشکل سے آتا ہوں۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے بادشاہی مسجد کی تبرکات گیلری سے نعلین پاک چوری ہونے پر ازخود نوٹس لیا تھا۔

تازہ ترین