• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ”نو ٹائم ٹو ڈائے” نے دنیا بھر میں 86 ارب سے زائد کا بزنس کرلیا

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کے سب سے بڑے جاسوس نے اپنی ذہانت سے دھوم مچا دی، فلم ”نو ٹائم ٹو ڈائے” نے دنیا بھر میں86 ارب سے زائد کا بزنس کرلیا۔جیمز بونڈ سیریز 500 ملین ڈالرز سے زائد کا بزنس کرنے والی 2021 کی دوسری فلم بن گئی ہے، جبکہ پہلے نمبر پر ‘فاسٹ اینڈ فیورس 9’ کا راج برقرار ہے۔نوٹائم ٹو ڈائے نے وارنربروز کی ‘گوڈزیلا ورسز کونگ’ کو پیچھے چھوڑ کر دنیا بھر میں زیادہ بزنس کرنے والی فلموں میں 5واں نمبر حاصل کر لیا ہے۔گوڈزیلا ورسز نے ورلڈ وائڈ 467 مین ڈالرز کا بزنس کیا ہے ۔کورونا وائرس کی وجہ سے کئی بار تاخیر کا شکار ہوئی فلم کو 30 ستمبر کو ریلیز کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ دنیا کے سب سے بڑے جاسوس کا کردار ادا کرنے والے ڈینیئل کریگ ریٹائرڈ ہو گئے ہیں جس کے بعد نئے جیمز بانڈ کی تلاش شروع ہو چکی ہے۔ہولی وڈ اداکارہ ڈینیل کریگ 2006 سے جیمز بانڈ کا کردار ادا کر رہے ہیں، ڈینیئل کریگ نے نو ٹائم ٹو ڈائے کے لیے ساڑھے 4 ارب روپے معاوضہ لیا۔

تازہ ترین