• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینجھر جھیل میں پانی کی سطح بلند، کراچی میں پانی کی قلت کا خدشہ ختم

ٹھٹھہ ( رپورٹ : شاھد صدیقی )کراچی کے مکینوں کے لئے خوشخبری ،کراچی میگا سٹی کو پانی فراھم کرنے والے سب سے بڑے ذخیرہ آب کینجھر جھیل میں پانی کی سطح آخری نشان سے صرف دو فٹ ر ہ گئی ہے۔ جھیل میں پانی کی مسلسل آمد کے باعث جھیل کی سطح 53 فٹ پر پہنچ گئی ہے جبکہ جھیل کی بلند ترین سطح 55 فٹ ہے کراچی کو کینجھر گجو کینال کے ذریعہ بارہ سو کیوسک سے زائد پانی فراھم کیا جاتا ھے کینجھر جھیل میں پانی کے ذخیرہ میں مسلسل اضافہ سے کراچی میں پانی کی قلت کاخد شہ کم ھو گیا ھے جھیل میں پانی کی سطح بلند ھونے کی وجہ سے مقامی افراد کا کاروبار متاثر ھوا ھے جھیل کے کنارے سیاحوں کے لئے بنائے گئے شیلٹرز زیر آب آگئے ھیں جبکہ جھیل میں چلنے والی کشتیاں بھی کنارے پر کھڑی کردی گئ ھیں جھیل میں ربڑ ٹیوب کے ذریعہ سوئمنگ کا مزہ لینے والوں نے بھی پانی میں اضافہ کی وجہ سے جانا چھوڑ دیا ھے مقامی افراد کا کہنا ہے کہ جھیل میں پانی کی سطح میں اضافہ کی وجہ سے سیاحوں کی آمد بھی نہ ھونے کے برابر ہے۔

تازہ ترین