• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی گلوکار علی عظمت کے حالیہ بیان پر احمد علی بٹ بھی نانی میڈم نور جہاں کی حمایت میں میدان میں آگئے۔

انہوں نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ میری مرحومہ نانی میڈم نور جہاں برصغیر کی سب سے بڑی فنکارہ ہیں اور یہ ایک حقیقت ہے۔

احمد علی بٹ نے کہا کہ میں نے علی عظمت کو بطور فنکار اور ایک دوست کے طور پر ہمیشہ عزت دی ہے، وہ پاکستان کے بڑے راک اسٹارز میں سے ایک ہیں ۔

اداکار نے کہا کہ ان کا بے باک رویہ ہمیشہ ان کا ٹریڈ مارک رہا ہے لیکن نورجہاں کے بارے میں ان کا حالیہ تبصرہ ٹھیک نہیں تھا کیونکہ یہ تبصرہ ایک ایسی شخصیت کیلئے کیا گیا جو اب اس دنیا میں بھی نہیں ہے۔


انہوں نے لکھا کہ  مجھے یقین ہے کہ علی عظمت اس چیز سے واقف ہیں کہ  نور جہاں کی کتنی بڑی میراث ہے اور ایک ہزار راک بینڈ مل کر بھی ان جیسا ایک گانا نہیں بنا سکتے۔

 احمد علی بٹ نے یہ بھی کہا کہ میں یہاں کسی کے خلاف نہیں جارہا بس میرا یہ ماننا ہے کہ علی عظمت بھی ایک فنکار ہیں اور وہ  بہت اچھی طرح جانتے ہیں کہ عزت تب آتی ہے جب آپ عزت دیتے ہیں ۔

اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے کہا کہ جہاں تک ’میلوڈی کوئین‘ کی بات ہے تو ’گائے گی دنیا گیت میرے‘ ہمیشہ یادگار رہے گا۔

تازہ ترین