• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آریان خان کیلئے اننیا پانڈے منشیات کا بندوبست کرنے کیلئے تیار تھیں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی ) نے دعویٰ کیا ہے کہ بولی وڈ اداکارہ اننیا پانڈے آریان خان کے لیے منشیات کا بندوبست کرنے پر تیار تھیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کروز شپ منشیات کیس میں بولی وڈ اداکارہ اننیا پانڈے کو گزشتہ روز پوچھ گچھ کیلئے این سی بی دفتر طلب کیا گیا تھا جہاں ان سے تین گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی۔اداکارہ سے تفتیش اور آریان کے خلاف کی جانے والی تحقیقات میں این سی بی افسران نے اننیا سے آریان کے ساتھ واٹس ایپ چیٹ پر بھی تفتیش کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق این سی بی نے دعویٰ کیا ہےکہ آریان اور اننیا واٹس ایپ چیٹ میں گانجاکے بندوبست پر بات کررہے تھے اور چیٹ سے انکشاف ہوا ہے کہ آریان نے اننیا سے پوچھا تھا کہ کیا گانجا کا کوئی انتظام ہوسکتا ہے؟ اس پر اننیا نے رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ انتظام کردیں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران یہی بات این سی بی افسران کی جانب سے اننیا سے پوچھی گئی تو اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ یہ مذاق کررہی تھیں۔خیال رہے کہ اداکارہ اننیا پانڈے کو جمعہ کی صبح بھی پوچھ گچھ کے لیے ایک بار این سی بی اپنے دفتر طلب کیا گیا۔دوسری جانب این سی بی نے شاہ رخ خان سمیت اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی اداکارہ آننیا پانڈے کے گھر بھی چھاپہ مارا تھا۔

تازہ ترین