• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاپتہ خواتین اراکین کیلئے آواز اٹھانا میرا فرض تھا، عبدالقدوس بزنجو

اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ میرا فرض تھا کہ میں خواتین اراکین اسمبلی کے لاپتہ ہونے پر آواز اٹھاؤں۔

کوئٹہ میں بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے قائمقام صدر ظہور بلیدی کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت میں عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ جام کمال نے ایسا حالات پیدا کیے کہ اراکین میرے گھر میں محصور ہوکر رہ گئے۔

انہوں نے کہا کہ میرا فرض تھا کہ میں خواتین اراکین اسمبلی کے لاپتہ ہونے پر آواز اٹھاؤں، مجھے خوشی ہے کہ وہ خواتین اراکین اسمبلی خیریت سے واپس آگئیں۔

اس موقع پر ظہور بلیدی نے سابق صدر آصف زرداری اور پی پی بلوچستان کے سینئر رہنما نواب ثنا اللّٰہ زہری کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہماری تحریک کی حمایت کی ہے۔

بی اے پی کے قائمقام صدر نے مزید کہا کہ ثنا اللّٰہ زہری کے آنے سے ہماری عددی اور اخلاقی سپورٹ بڑھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جام کمال نے استعفیٰ نہ دیا تو 25 اکتوبر کو اقتدار سے ایسا نکالیں گے کہ دنیا دیکھے گی۔

تازہ ترین