کراچی (جنگ نیوز) پاکستان کے پاس ورلڈ کپ میں بھارت کو ہرانے پر بڑاانعام پانے کا نادر موقع ہے۔ خیال رہے کہ رمیزراجہ نے بطور چیئرمین پی سی بی اپنے کراچی کے پہلے دورے کے بعد انکشاف کیا تھا کہ کراچی میں ایک سرمایہ کار نے پیشکش کی ہے کہ اگر قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت ہرادے تو وہ بلینک چیک دینے کو تیار ہیں۔