• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفتی عبدالرسول الازہری کی وفات پر قائدین جماعت اہلسنت کی تعزیت

برمنگھم (نمائندہ جنگ )جماعت اہلسنت بر طانیہ کے قائدین علامہ مفتی گل رحمان قادری ،علامہ خلیل احمد حقانی ،علامہ پیر مصباح المالک لقمانوی ، علامہ الشیخ غلام ربانی افغانی ، علامہ مفتی محمد نصیر اللہ نقشبندی ، پیرمحمد طیب الرحمان قادری ،علامہ رسول بخش سعیدی ،علامہ حافظ محمد سعید مکی ،علامہ مفتی یار محمد قادری ، علامہ قاری محمد حنیف الحسنی ،علامہ پیر ظہیر الدین صدیقی ،علامہ مفتی محبوب الرحمان قادری ،علامہ ڈاکٹر انوار المالک لقمانوی ،علامہ حافظ عنایت علی ، علامہ صاحبزاده محمد حماد ظہیرصديقی ،علامہ قاری فرحان صدیقی ، علامہ حامد قدوس ہاشمی ، علامہ شاہجہان مدنی،علامہ مفتی خورشید عالم صابری ،علامہ پیر محمد عمران ابدالی ،علامہ مفتی عبد الکریم جماعتی ،علامہ مفتی فیض رسول نقشبندی ،علامہ حافظ خرم شہزاد ،علامہ صاحبزادہ محمد شعیب چشتی ،علامہ مفتی فضل قیوم سبحانی قادری ،علامہ قاری فخر الزماں نقشبندی ، مولانا مطلوب الرحمان قادری ،علامہ اعجاز احمد شامی ، علامہ حافظ غلام رسول نقشبندی ،علامہ نیاز احمد صدیقی ،علامہ صاحبزادہ حسنین رضا صدیقی ، علامہ پیرزادہ اسد خان لقمانوی ،علامہ صاحبزادہ پیر غلام جیلانی نقشبندی ،علامہ محمد عبد اللہ سلطانی ،علامہ قاری اللہ بخش سعیدی، علامہ قاری محمد اکرم نقشبندی ،علامہ حافظ محمد زاہدعلی ،علامہ حافظ محمد آزاد نقشبندی علامہ حافظ محمد شفیق نقشبندی ، علامہ مفتی ڈاکٹر منور عتیق نعیمی ،علامہ سید ریاض حسین شاہ برائر فیلڈ ،علامہ سید عبد الشکور قادری ،علامہ قاری محمد یونس نقشبندی، مولانا حاجی عبدالمجید نقشبندی ،علامہ حافظ محمد جاوید نقشبندی ،حافظ محمد قاسم صدیق چشتی ،حافظ محمد بلال نو شاہی سہروردی ،علامہ منظور احمد ربانی ، ،قاری تنویر اقبال قادری ،علامہ مظہر اقبال نقشبندی ،صاحبزادہ حسن ظہیر صدیقی ،علامہ اعجاز احمد نیروی ،علامہ ریاض احمد صمدانی ،علامہ قاری شبیر سعیدی ،علامہ حافظ تصدق حسین صدیقی ،علامہ محمدعلی، علامہ حافظ زاہدعلی ،علامہ ضیا الاسلام ہزاروی ،علامہ قاری زاہد شریف، علامہ محمد نواز ہزاروی ، مولانا محمد یوسف قمر ، علامہ عاطف جبار حیدری ، مولانا حافظ مظہر امیر ہاشمی ، علامہ محمد جمشید سعیدی ،علامہ پیراحمد زمان جماعتی ،علامہ ثنا اللہ سیٹھی ،علامہ قاری شاہ محمد نوری اور دیگر علما ومشائخ سمیت تمام زعمائے جماعت اہلسنت برطانیہ نے شیخ العالم حضرت پیر علائوالدین صدیقیؒ کے رفیق خاص اور خلیفہ مجاز مبلغ اسلام ، استاذالعلماء علامہ مفتی پیر عبدالرسول منصور الازہری كے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہا رکرتے ہوئے ان کی وفات کو اسلام اور اہلسنت وجماعت کا ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ رب کریم ان کے درجات کو بلند اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے صاحبزادگان و برادران اور لواحقین ومتعلقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے اور صبر کی توفیق عطا فرمائے، وہ بڑے عالم دین، مبلغ اسلام ،متعدد کتب کے مصنف و مترجم تھے، برطانیہ، یورپ اور پاکستان میں ان کی دینی ،تدریسی ،تصنیفی خدمات 60 سال تک مسلسل جاری رہیں، علامہ مفتی پیر عبدالرسول منصور الازہریؒ دربار عالیہ نیر یاں شریف کے خلیفہ مجاز اور حضور شیخ العالم حضرت خواجہ پیر علائوالدین صدیقیؒ سے فیض یافتہ اور ان کے قریب ترین رفقا میں سے تھے، آپ کی تصانیف میں حضرت غوث اعظم محی الدین الشیخ عبد القادر الجیلانی کی مشہور زمانہ تفسیر قرآن ،تفسیر جیلانی کا اردو ترجمہ بھی شامل ہے، آپ جماعت اہلسنت برطانیہ کے رکن اور سابق امیر بھی رہے ،آپ ایک بہتر ین مدرس ، مفتی ،خطیب نکتہ داں اور مبلغ اسلام تھے ، علامہ مفتی پیر عبدالرسول منصور الازہری کا سانحہ ارتحال موت العالِم موت العَالم کے مصداق ہے، وہ ایک عاشق رسول ،یادگار اسلاف تھے ان کی پوری زندگی تعلیم و تعلم میں گزری ان کی دینی خدمات ہھمیشہ ان کے لیے صدقہ جاریہ رہیں گی ،اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے۔
یورپ سے سے مزید