• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نبی کریمﷺ کی آمد پورے عالم کیلئے باعث رحمت ہے، مقررین

برمنگھم( جنگ نیوز)نبی کریم آقا دوجہاںﷺ کی ولادت باسعادت کا جشن منانے کے لیے مرکزی جامع مسجد غوثیہ آسٹن میں سالانہ محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا ۔صدر مسجد کمیٹی چوہدری محمد عظیم کی صدارت میں ہونے والی اس روحانی محفل سے صاحبزادہ پیر عمران ابدالی،مفتی فضل احمد قادری ،علامہ فاروق چشتی ،حافظ شفیق جماعتی ،الحاج صوفی ایوب قادری سمیت مختلف نامور علماء دین نے خطاب کیا۔ نوجوانوں سمیت فرزندان اسلام کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ میلاد مصطفیﷺ کی مناسبت سے مختلف ثنا خوانوں نے نعتیہ کلام بھی پیش کیا ۔ اس روحانی محفل سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ نبی کریم آقا دوجہاں کی آمد پورے عالم کے لیے باعث رحمت ہے عشق نبی سے سرشار ہوکر دین و دنیا کی کامیابی کو سمیٹا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبی آخر الزمان کی تعلیمات اور سیرت طیبہ مشعل راہ ہے نوجوان نسل سیرت مصطفی پر عمل پیرا ہوکر اسلام کی اشاعت کے لیے کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ عشق رسول کو اپنا کر غیر مسلموں کو اسلام کا اصل چہرہ دیکھا یا جا سکتا ہے۔تقریب کے آخر میں صدر محفل چوہدری عظیم اور دیگر اراکین کمیٹی حاجی تعظیم، چوہدری سعید ،نائب مغل، حاجی عبد الرزاق نے شرکا محفل اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر امت مسلمہ کی ترقی و خوشحالی اور آزادی کشمیر کے لیے دعا کروائی گئی۔
تازہ ترین