• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے شوہر نے پہلے عُمرے کی سعادت حاصل کرلی: حریم شاہ

پاکستان کی متنازع ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ حریم شاہ نے اپنے شوہر بلال شاہ کے عُمرے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر زیادہ متحرک رہنے والی اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اپنے مداحوں کے لیے اپنی نت نئی ویڈیوز شیئر کرنے والی حریم شاہ نے شوہر کی نئی تصاویر شیئر کردی ہیں۔


حریم شاہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر بلال شاہ کی نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں اُنہوں نے احرام پہنا ہوا ہے۔

اس کے ساتھ ہی حریم شاہ نے ایک تصویر ’خانہ کعبہ‘ کی بھی شیئر کی ہے۔

ٹک ٹاک اسٹار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کے شوہر کا پہلا عُمرہ مکمل ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حریم شاہ نے جیو نیوز ویب سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی شادی سے متعلق کیے گئے انکشافات سے انکار کیا تھا، اُنہوں نے اپنی شادی کے بارے میں کہا تھا کہ اُن کے شوہر پہلے سے شادی شدہ ہیں اور وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی ہیں۔

شوہر کے منظر عام پر آنے کے بعد ٹک ٹاک اسٹار نے اپنی گفتگو میں بتایا کہ اُن کے شوہر کا نام بلال شاہ ہے اور وہ پہلے سے شادی شدہ نہیں ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اُن کے شوہر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کے بےحد قریب ہیں۔

تازہ ترین