• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوپیاں: بھارتی فورسز کے ہاتھوں کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، جس کے دوران معصوم کشمیریوں کو مسلسل شہید کیا جا رہا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کرتے ہوئے ایک اور کشمیری کو آج شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فورسز نے مذکورہ کشمیری کو شہید کیا ہے۔

ادھر حریت فورم نے 27 اکتوبر کو وادی میں مکمل ہڑتال اور بلیک آؤٹ کی اپیل کر دی ہے۔

تازہ ترین