• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاقت آباد بلاک 6 میں سیوریج لائن بند ہونے سے گندا پانی گھروں میں داخل

کراچی (پ ر) لیاقت آباد بلاک 6 حنفیہ محمدی مسجد کے علاقہ میں سیوریج لائن بند ہونے سے گندا پانی علاقہ کے گھروں میں داخل ہوگیا، مکینوں کا کہنا ہے کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے شکایتی دفتر واقع لیاقت آباد نمبر 10 پر تحریری شکایت تقریباً دو ہفتے قبل درج کرائی تھی اس کے بعد روزانہ یاد دہانی کے باوجود عملہ مسئلہ حل نہیں کر رہا اور ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے مکینوں نے صوبائی وزیر بلدیات اور ایم ڈی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوراً سیوریج لائن کی صفائی کرائی اور عملے کے خلاف سخت ترین تادیبی کارروائی کی جائے۔

تازہ ترین