• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میچ کیلئے تماشائیوں کا بھرپور اہتمام، ڈھول تاشے ساتھ لائے تھے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دبئی میں اہم میچ کیلئے پاکستانی ٹیم شام چار بجے ہوٹل سے روانہ ہوئی جبکہ تماشائی دوپہر بارہ بجے کے بعد اسٹیڈیم کے باہر جمع ہونا شروع ہوگئے تھے۔ تماشائیوں نے اپنی اپنی ٹیموں کے لئے پلے کارڈ، پرچم اور دیگر تیاریاں کی ہوئیں تھیں۔ اسٹیڈیم کے باہر دونوں ملکوں کے پرچم فروخت ہورہے تھے۔اسٹیڈیم میں پرچموں کی بہار تھی، پولیس کی تعداد نہ ہونے کے برابر تھی لیکن تماشائی منظم تھے اور کوئی ناخوشگوار واقعے پیش نہیں آیا۔ کچھ تماشائی ڈھول تاشوں کے ساتھ آئے تھے۔ پاکستان اور بھارت کی شرٹس بھی فروخت ہورہی تھیں۔ خواتین اور بچے بھی پورے اہتمام کے ساتھ میچ دیکھنے آئے تھے۔ پاکستان اور بھارت میچ کے لیے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر خسرو بختیار دبئی پہنچ گئے۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نےبھی دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاک بھارت میچ دیکھا۔بھارتی اداکارا کشے کمار ،پریتی زنٹا ودیگر بھی اسٹیڈیم میں اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے موجود تھے۔

تازہ ترین