• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی ٹیم کسی مِشن پر گامزن دکھائی دیتی ہے: ڈیرن سیمی

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈکپ میں کسی خاص مِشن کی جانب گامزن دکھائی دیتی ہے۔

انہوں نے پاکستان کی بھارت سے فتح کے بعد اپنے ٹوئٹ میں بابر اعظم کو شاباشی دی۔

ڈیرن سیمی نے لکھا کہ ’ بابر اعظم آپ بہترین کھیلے،  پاکستان کی ٹیم کو  بھارت کے خلاف پہلی بار ورلڈکپ میں میچ جیتنے پر مبارک ہو۔‘

انہوں نے لکھا کہ ایسا لگتا ہے کہ پاکستان ٹیم کسی خاص مِشن پر ہے۔

واضح رہے کہ کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی ناقابل شکست نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے اتوار کو بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے حریف سے پہلی بار فتح حاصل کی۔

قومی کرکٹ ٹیم کی اوپننگ جوڑی بابر اعظم اور محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کا غرور خاک میں ملایا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید