• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے کل ہی ورلڈ کپ جیت لیا، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بھارت کے ساتھ میچ عام کرکٹ میچ نہیں کرکٹ پلس تھا، اختیار ہوتا تو آج عام تعطیل کا اعلان کر دیتا۔

انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو دس وکٹوں سے شکست پر تاریخی جشن منایا گیا، بھارت کو 10  وکٹ سے شکست بہت بڑی فتح ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ میرا فائنل کل ہی ہوگیا، میرا ورلڈ کپ کل ہی تھا جو پاکستان نے جیت لیا۔

میچ دیکھنے کے لیے ساڑھے چار لاکھ کا ٹکٹ لیا

وزیر داخلہ نے کہا کہ میچ دیکھنے کے لیےساڑھے چارلاکھ کا ٹکٹ لیا،اتنے منہگے ہوٹل میں رکا، میچ دیکھے بغیروزیراعظم کے حکم پر واپس آیا، جیت کے بعد میرے پیسے وصول ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کوشکست دے کرپاکستان نے ورلڈ کپ جیت لیا ہے ، میرا ورلڈ کپ کل ہی ہوگیا، اب کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کیا ہوتا ہے، جو دس وکٹوں سے بھارت کو شکست دی 74 سال میں اس سے بڑی شکست نہیں دی، پاکستان نےبھارت کو چنے چبوائے اور 10وکٹوں سے شکست دی ، یہ فتح تقاضا کرتی تھی کہ جشن منائیں۔

سعد رضوی کودیگرکے مقابلے میں تعاون کرنے والا پایا

وزیر داخلہ نے کہا کہ کالعدم ٹی ایل پی کے ساتھ مذاکرات بہت اچھے رہے ہیں، سعد رضوی کے اصرار پر مذاکراتی کمیٹی کی سربراہی کررہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سعد رضوی کودیگرکے مقابلے میں تعاون کرنے والا پایا، ٹی ایل پی کالعدم ہے،ہماری ان سےانڈراسٹینڈنگ ہوئی ہے،کالعدم ٹی ایل پی کے ساتھ ہماری جو کمٹمنٹ ہےاس پر پہرا دیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ٹی ایل پی کے مذاکرات میں فورتھ شیڈول، کیسز اور کالعدم کا معاملہ بھی چل رہا ہے، سعد رضوی سےجیل میں ملاقات نہیں ہوئی، سعد رضوی سے دو مرتبہ ملاقات کرچکا ہوں، ان سے لاہورمیں ملاقات ہوئی، ہم لڑائی جھگڑا نہیں چاہتے، کسی کو توڑ پھوڑ نہیں کرنی چاہیے، پاکستان کی کئی تنظیموں پربین الاقوامی طورپرپابندی لگ چکی ہے۔

وزیراعظم کل واپس آرہے ہیں

عمران خان کے سعودی عرب سے واپسی کے حوالے سے شیخ رشید نے بتایا کہ کل وزیراعظم واپس آرہے ہیں۔

افغانستان کیلئے ویزا فیس ختم کردی ہے

شیخ رشید نے کہا کہ افغانستان کیلئے ویزا فیس ختم کردی ہے، چمن بارڈر بند ہے، 700 افراد کا ویزہ طورخم بارڈر کیلئے تھا ، دس ہزار روپے میں کسی بھی شہر سے نیا پاسپورٹ لیا جاسکتا ہے۔

ہم نے پولیس کے ڈرون کی تعداد میں اضافہ کیا ہے

انہوں نے کہا کہ عنقریب اسلام آباد میں ریسکیو 1122 کا اجراء، فروٹ اور لیڈیز بازار کا افتتاح کریں گے، شیخ رشید ہم نے پولیس کے ڈرون کی تعداد میں اضافہ کیا ہے، اسلام آباد کی مانیٹرنگ کیلئے ڈرون کا فلائنگ اسکواڈ بنایا ہے۔

تازہ ترین