• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی اے اے کی امارات آپریٹ کرنے والی 6 ایئر لائنوں کو تنبیہ

کراچی( اسد ابن حسن) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستانی 6ایئرلائنوں کو تنبیہ مراسلے تحریر کیے ہیں ہیں جس میں متحدہ عرب امارات کی سول ایوی ایویشن اتھارٹی کے اعتراضات کو جواز بنا کر فلائٹ آپریشن بند کرنے کی وارننگ دی گئی ہے ۔ڈائریکٹر فلائٹ اسٹینڈرڈ سی اے اے افتخار عثمانی نے پ مراسلے میں تحریر کیا ہے کہ پاکستان سے جانے اور آنے والی ایر لائن پر لازم کیا گیا تھا کہ کرونا کے مریضوں کے لئے کیبن میں علیحدہ سے صرف ایک قطار مختص کی جائے اور سیٹوں کا فاصلہ کم از کم ایک میٹر لازمی ہو مگر اس پر کوئی ایئر لائن عملدرامد نہیں کر رہی ہے مستقبل میں اس کے خلاف ورزی پر ایئر لائن کو امارات آپریٹ کرنے کا لائسنس منسوخ کر دیا جا سکتا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید