• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان: جماعتِ اسلامی کے امیدوار 2 حلقوں میں ن لیگ کے حق میں دستبردار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

گلگت بلتستان کے انتخابات میں مسلم لیگ ن اور جماعتِ اسلامی کا 2 حلقوں میں انتخابی اتحاد ہو گیا۔

استور حلقہ 2 اور گلگت حلقہ 2 میں جماعتِ اسلامی کے امیدوار دستبردار ہو گئے۔

مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا ہے کہ مرکزی قیادت کی مشاورت سے انتخابی اتحاد ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جی بی الیکشن کے فیصلے پر جماعتِ اسلامی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

سابق امیرِ جماعتِ اسلامی گلگت بلتستان مولانا عبد السمیع کا کہنا ہے کہ 2015ء میں ن لیگ کی کارکردگی اچھی تھی، اسی وجہ سے اتحاد کیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جماعتِ اسلامی کے امیدوار ن لیگ کے حق میں دستبردار ہو گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید