• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی سی سی ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ میں سری لنکا کے لاہیرو کمارا اور بنگلہ دیش کے لٹن داس پر آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پرجرمانہ کیا گیا ہے۔ لاہیرو کمارا کو میچ فیس کا 25 فیصد اور لیٹن داس کو 15 فیصد جرمانہ کیا گیا۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ کرکٹرز نے سپر 12 کے شارجہ میں ہونے والے میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی کی تھی۔

تازہ ترین