• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت وعدے پورے کرے یا گھر جائے، امیر العظیم

لاہور(نمائندہ خصوصی)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے کہا ہے کہ عوام مہنگائی اور بے روزگاری کی چکی میں پس رہے ہیں۔ حکومت وعدے پورے کرے یا گھر جائے۔ 31اکتوبر کو بے روزگار نوجوانوں کو اسلام آباد لے کر جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی جاوید قصوری، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد ودیگر بھی موجود تھے۔ امیر العظیم نے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک مکمل طور پر قرضے کی دلدل میں پھنس چکا ہے۔ملک کا مجموعی قرضہ گزشتہ تین برس میں 29ہزار ارب سے 47ہزار ارب تک پہنچ چکا ہے۔ پی ٹی آئی کی پالیسیوں کی وجہ سے مزدور، کسان، ڈاکٹرز، ٹیچرز، چھوٹے تاجر، سرکاری ملازم سبھی پریشان ہیں۔ بے روزگاری کی وجہ سے نوجوانوں میں نفسیاتی امراض بڑھ رہے ہیں اور سٹریٹ کرائمز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ مزید برآں اس موقع پر جے آئی یوتھ ضلع لورالائی کے دو نوجوان محمد ولی صباون اور عبداللہ لالہ سائیکل مارچ کے ذریعے کوئٹہ سے تیرہ دنوں میں لاہور پہنچے۔
تازہ ترین