افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس کل ایران میں ہوگا، اجلاس کا افتتاح ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کریں گے۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ سعید خطیب زادہ کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پاکستان، ازبکستان، ترکمانستان اور تاجکستان کے وزراء خارجہ شرکت کریں گے، جب کہ روس اور چین کے وزرائے خارجہ اس اجلاس ميں آن لائن شریک ہوں گے۔
اجلاس میں ہمسایہ ممالک کی طرف سے متفقہ بیان تک پہنچنے کی کوشش کی جائے گی۔
ایران افغانستان میں پائیدار امن و استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔