ایران کے گیس اسٹیشنز کے ری فیولنگ سسٹم پر سائبرحملہ ہوا ہے۔
تہران سے ایرانی میڈیا کے مطابق ری فیولنگ سسٹم پر سائبر حملے کے بعد اسٹیشنز پر فیول کی فراہمی میں تعطل پیدا ہوگیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
دوسری جانب ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ماہرین مسئلہ حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ گیس اسٹیشنز پر ری فیولنگ کا نظام جلد بحال ہوجائے گا۔