• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آریان کو جیل میں تنہا نہیں چھوڑوں گا، گرفتار آرباز مرچنٹ کی والد سے گفتگو

آریان خان کے ساتھ اس ماہ کے اوائل میں ممبئی کروز پارٹی منشیات کیس میں گرفتار ہونے والے ارباز مرچنٹ کے والد اسلم مرچنٹ نے کہا ہے کہ ان کے بیٹے ارباز نے کہا ہے کہ وہ  شاہ رخ خان کے بیٹے کو جیل میں تنہا نہیں چھوڑے گا۔

بیٹے کے جذبات سے متاثر اسلم مرچنٹ کا کہنا تھا کہ ممبئی کے آرتھر جیل میں قید ان کے بیٹے کا جیل میں ایک ماہ کے دوران وزن کافی گھٹ گیا ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران اسلم مرچنٹ نے بتایا کہ ارباز کو آریان کی فکر ہے، ان کا کہنا تھا کہ بے گناہ بچوں کو مقدمہ چلنے سے پہلے ہی سزا نہیں دینا چاہیے۔

ان کے مطابق جب وہ ارباز سے ملاقات کے بعد واپس آنے لگے تو آرباز نے ان سے کہا کہ وہ آریان کو تنہا نہیں چھوڑے گا اور اسے کوئی نقصان نہیں پہنچنا چاہیے، ہم سب یہاں اکٹھے آئے تھے اور اب اکٹھے ہی جائیں گے۔

اسلم مرچنٹ نے کہا کہ وہ بیٹے کے ان لفظوں سے بہت متاثر ہوئے، اس کے لیے دوستی سب سے اہم ہے۔

واضح رہے کہ آریان کی درخواست ضمانت اس وقت ممبئی ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

تازہ ترین