• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: تاجروں نے ایف بی آر کیخلاف احتجاجی دھرنا ختم کردیا


اسلام آباد میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے خلاف تاجروں نے احتجاجی دھرنا ختم کردیا۔

تاجروں نے کہا ہے کہ 30 نومبر کو وزیراعظم سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنا دیں گے۔

تاجر برادری کا کہنا تھا کہ پوائنٹ آف سیل پر ڈیوائس کسی صورت نہیں لگانے دیں گے۔

ملک بھر کے تاجروں نے وفاقی دارالحکومت کے فیض آباد پل پر ایف بی آر کے پوائنٹ آف سیل پر ڈیوائس لگائے جانے اور سیلز ٹیکس کےلیے رجسٹر ہونے کی لازمی شرط کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا تھا۔

صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ نےدھرنے دوران اپنے خطاب میں کہا کہ تاجروں کے مطالبات منظور نہ ہوئے تو پارلیمنٹ کا گھیراؤ کریں گے۔

اسلام آباد میں ملک بھر سے تاجر ایف بی آر کے ٹیکس نظام اور زائد اختیارات کے خلاف سراپا احتجاج ہوئے۔

راولپنڈی سے تاجر ریلی کی شکل میں فیض آباد جبکہ اسلام آباد سے بھی تاجر ریلی کی شکل میں فیض آباد پہنچے۔

تاجروں نے فیض آباد کے مقام پر ایکسپریس وے کو بند کردیا، جس کی وجہ سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور شہری ٹریفک میں پھنس گئے۔

احتجاجی مظاہرین کو فیض آباد اکٹھے ہونے سے قبل ضلعی انتظامیہ کی جانب سے زیرو پوائنٹ اور آئی 8 کے مقام پر رکاوٹیں لگاکر روکے رکھا گیا تھا۔

تازہ ترین