• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی نے مغربی ممالک کے سفیر نکالنے کافیصلہ بدل لیا

انقرا(اے ایف پی) ترکی کے صدر طیب ایردوان نے 10 مغربی ممالک کے سفیروں کو ملک نکالنے کی دھمکی کو واپس لے لیا ہے۔گزشتہ روز یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب متاثرہ ممالک کے سفیروں نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں ایک یواین کنونشن کا حوالہ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مہمان ملک سفیروں کے زاتی معاملات مداخلت نہیں کرے گا۔ اس کے بعد اردگان نے ایک گھنٹہ طویل کابینہ اجلاس کی صدارت کی جس میں ایردوان کے وزیروں نے انہیں بین الاقوامی تجارت کو لاحق خدشات سے آگاہ کیا بعد ازاں ایک وڈیو پیغام جاری کیا گیا جس میں ترکی کے صدر طیب ایردوان نے کہا کہ مذکورہ 10 ممالک کے سفیروں کو پیغام جاچکا ہے اور اب وہ پہلے سے زیادہ محتا ط رہیں گے ہمارا مقصد بحران کھڑا کرنا نہیں تھا بلکہ اپنی خودمختاری اور اپنے وقار کو برقرار رکھنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کی کرنسی میں استحکام آنا شروع ہوگیا جو کہ تاریخی دباؤ میں آگئی تھی۔
تازہ ترین