• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’مردانگی‘ کے ہاتھوں مجبور ہونے کا ’آئیڈیا‘کیا ہے، میرا سیٹھی

کراچی(این این آئی)اداکارہ، لکھاری و میزبان میرا سیٹھی نے کہا ہے کہ حالیہ دور میں ʼمردانگیʼ کی تشریح اتنی مختصر ہوچکی ہے کہ وہ عورت کے لباس سے شروع ہوکر وہیں پر ختم ہوتی ہے۔میرا سیٹھی نے خواتین کے لباس پر تنقید کرنے والے افراد سے سوال کیا کہ وہ جاننا چاہتی ہیں کہ ʼمردانگیʼ کے ہاتھوں مجبور ہونے کا ʼآئیڈیاʼ کیا ہے۔میرا سیٹھی نے حال ہی میں ہونے والے لکس اسٹائل ایوارڈز کے بعد اپنے اور دیگر ساتھی خواتین کے لباس پر ہونے والی تنقید پر بات کی اور کہا کہ بعض لوگوں نے ان کی تصاویر پر نامناسب کمنٹس کیے۔میرا سیٹھی نے بتایا کہ ان کی اداکارہ اشنا شاہ کے ساتھ لکس اسٹائل ایوارڈز کی تصویر پر ایک شخص نے کمنٹ کیا کہ ʼاب اگر وہ مردانگی کے ہاتھوں پر مجبور ہوکر کچھ کردیا یا کہ دیا تو پھر آپ بولیں گی ـ انہوں نے سوال کیا کہ ʼمردانگیʼ کے ہاتھوں مجبور ہوکر کچھ کرنے کا ʼآئیڈیاʼ کیا ہے؟ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اب ʼمردانگیʼ کی تشریح اتنی مختصر ہو چکی ہے کہ ان کی ʼغیرتʼ اور مردانگی عورت کے لباس سے شروع ہوکر وہیں پر ختم ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں مذکورہ آدمی کا کمنٹس نامناسب لگا، جس کی وجہ سے انہوں نے آواز اٹھائی۔انہوں نے لکھا کہ پاکستانی معاشرے میں ایک خودمختار عورت اور روادار آدمی دونوں رہ سکتے ہیں مگر لوگوں نے مردانگی کو اتنا محدود کردیا ہے کہ عورت کے لباس میں اگر کسی کو شوخی نظر آتی ہے تو ʼمردانگیʼ کو ٹھیس پہنچتی ہے۔انہوں نے لوگوں کو تجویز دی کہ وہ ʼمردانگیʼ کی تشریح کو بڑا کرنے سمیت اپنی سوچ کو بھی بڑھائیں۔

تازہ ترین