• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف علی نے1 اوور میں میچ ختم کرنے کا کس سے کہا؟

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین آصف علی نے ایک اوور میں میچ ختم کرنے کا پہلے ہی کہہ دیا تھا۔

دبئی میں افغانستان کے خلاف 19ویں اوور میں 4 چھکے لگانے والے آصف علی نے انکشاف کیا کہ میں نے شعیب ملک سے کہا تھا ’ایک اوور میں میچ ختم کردوں گا۔‘

گرین شرٹس کو افغانستان کے خلاف ٹی20 ورلڈ کپ کا میچ جتوانے والے آصف علی نے کہا کہ میں نے ایک اینڈ ٹارگٹ کیا تھا، اُس طرف سے چھکے لگانے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیٹنگ کے لیے جاتے ہوئے صورتحال دیکھتا ہوں، شعیب ملک سے کہا تھا کہ میں ایک اوور میں میچ ختم کردوں گا۔

آصف علی نے افغانستان کے خلاف 7 گیندوں پر ناقابل شکست 25 رنز بنائے اور شاندار بیٹنگ پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

تازہ ترین