• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کابینہ نےتحریک لبیک سےکالعدم کا اسٹیٹس ہٹانےکی سمری منظوری کرلی،ذرائع


پنجاب کابینہ نے تحریک لبیک سے کالعدم کا اسٹیٹس ہٹانے کی سمری منظوری کرلی۔ محکمہ داخلہ نے وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد سمری کابینہ ارکان کو بذریعہ سرکلر بھجوائی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت سمری کی منظوری کے بعد اب وفاق سے پابندی ہٹانے کی سفارش کرےگی، سمری کے حق میں کم از کم 18 وزراء کی حمایت درکار تھی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ وزراء کی مطلوبہ تعداد نے سرکولیشن سمری پر پابندی ہٹانے کی منظوری دی۔

پنجاب کابینہ کی تحریری سفارشات ملنے کے بعد وفاقی حکومت اگلا  قدم اٹھائے گی۔

تازہ ترین