• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپین، پاکستانیوں کو یورپی یونین پہنچانے والا سمگلروں کا بڑا گروہ گرفتار

میڈرڈ (این این آئی) سپین کی پولیس نے یوروپول کیساتھ ملکر ایک بڑے مشترکہ آپریشن میں پاکستانی تارکین وطن کو یورپی یونین میں لانےوالے سمگلروں کے بڑے گروہ کو پکڑ لیا۔ اس گروہ نے مبینہ طور پر سینکڑوں پاکستانیوں کو یورپی یونین پہنچایا۔ پولیس نے بتایا کہ انسانوں کی سمگلنگ کرنے وا لے اس گروہ کے ارکان جان کیلیے خطرہ بن جانے والے حالات میں پاکستانی شہریوں کو یورپی یونین کی حدود کے اندر تک پہنچاتے تھے۔اس آپریشن میں ہسپانوی پولیس کیساتھ تعاون کرنے وا لی یورپی پولیس ادارے یوروپول کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سمگلروں کا یہ گروہ یورپی یونین سے باہر یورپ کی بوسنیا جیسی ریاستوں سے پاکستانی تارکین وطن کو اٹلی اور سپین پہنچانے کا کام کرتا تھا، یہ سمگلر انتہائی پرخطر حالات میں گاڑیوں، ویگنوں اور ٹرکوں میں سوار کرا کے یورپی یونین کے اٹلی اور سپین جیسے ممالک میں لاتے تھے۔ ان تارکین وطن کو اکثر کئی کئی دنوں تک کھانے ہینے کی بہت ہی کم یا سرے سے کوئی اشیا دستیاب ہی نہیں ہوتی تھیں۔ آپریشن میں آٹھ یورپی ممالک کی پولیس نے حصہ لیا۔ پاکستانی تارکین وطن میں چار نابالغ افراد بھی شامل تھے۔

تازہ ترین