• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ایل پی پر پابندی اٹھانےکا معاملہ: جیونیوز نے وزارت داخلہ کی سمری کی کاپی حاصل کرلی



وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کی سفارش پر کالعدم تحریک لبیک پر عائد پابندی اٹھانے کی منظوری دے دی۔

سمری کے مطابق تنظیم کو ملک بھر میں آزادانہ طور پر اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت ہوگی، تنظیم کی طرف سے تحریری طور پر آئین پاکستان اور رائج قوانین کی پابندی کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

وزارت داخلہ کی طرف سے کابینہ کو ارسال کی گئی سمری میں کہا گیا ہے کہ تحریک لبیک نے 2 نومبر کو درخواست دی کہ اس پر عائد پابندی ہٹا لی جائے۔

یہ یقین دہانی بھی کروائی کہ وہ آئین و قانون کی پابندی کرے گی، پنجاب کابینہ کی امن عامہ کمیٹی نے درخواست کا جائزہ لیا اور ملک کے وسیع تر مفاد میں وفاقی حکومت کو تنظیم پر پابندی ہٹائے جانے کی سفارش کردی۔

سمری میں تنظیم کو کالعدم قرار دیے جانے کے پس منظر کا ذکر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ تحریک لبیک کو 13 اپریل 2021 کو وفاقی کابینہ نے پنجاب حکومت کی سفارش پر کالعدم قرار دیا تھا اور وزارت داخلہ نے 15 اپریل کو اس کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

29 اپریل کو تنظیم کی طرف سے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کی گئی جس پر وزار ت داخلہ کی جائزہ کمیٹی نے فیصلے کو میرٹ پر مبنی قرار دیا اور اس کی کابینہ نے بھی حتمی منظوری دی۔

وزار ت داخلہ کی اس سمری کی وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے منظوری دی۔

تازہ ترین