• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی سطح پر کورونا ویکسین کی اوسط شرح 48فیصد ہوچکی، اسد عمر

اسلام آباد (جنگ نیوز ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) اسد عمر نے بتایا کہ قومی سطح پر کورونا ویکسین کی اوسط شرح 48فیصد ہوچکی ہے ، پنجاب کی 52فیصد آباد ی کو کم از کم کورونا ویکسین کی ایک خوراک دی جاچکی ہے۔اپنے بیان میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں 48فیصد آبادی کو کوروناویکسین کی خوراک دی جاچکی ،سندھ میں 40فیصد آباد نے کورونا ویکسین لگوائی جبکہ بلوچستان میں 17فیصد آبادی کورونا ویکسین لگواچکی ہے ۔سربراہ این سی او سی کے مطابق دارالحکومت اسلام آبادمیں 87فیصد آباد ی نے کورونا ویکسین لگوائی ،گلگت بلتستان میں 59فیصد لوگ ویکسین لگوا چکے ہیں،آزادکشمیر میں 54فیصد لوگ ویکسین لگوا چکے ہیں۔

تازہ ترین