• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

54 فیصد تاجروں کا کاروباری صورتحال پر اظہارِ اطمینان


پاکستان میں 54 فیصد تاجر کاروبار کی موجودہ صورتحال پر مطمئن ہیں جبکہ مستقبل سے متعلق غیر یقینی میں اضافہ ہوا ہے۔

گیلپ پاکستان کے بزنس کانفیڈنس انڈیکس کی سہ ماہی رپورٹ کے مطابق اچھے مستقبل سے مایوس تاجروں کی تعداد 29 فیصد سے بڑھ کر 39 فیصد تک جاپہنچی ہے۔

مستقبل میں کاروباری صورتحال میں بہتری کی امید کرنے والوں کی شرح 70 فیصد سے کم ہو کر 61 فیصد ہوگئی ہے۔

سہ ماہی رپورٹ کے مطابق ملکی سمت کو درست نہ سمجھنے والوں کی شرح بھی 22 فیصد اضافے کے بعد اب 59 فیصد پر پہنچ چکی ہے۔

طبی سامان کی خرید و فروخت کرنے والے سب سے زیادہ مطمئن ہیں، جن کی تعداد 68 فیصد ہے۔

رپورٹ کے مطابق خدمات کے شعبے بھی 64 فیصد مطمئن ہے، سروے میں 580 شعبوں کی آرا شامل کی گئیں ہیں۔

تازہ ترین