افغانستان کے لیے امریکا کے سابق خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے افغان میڈیا کو انٹرویو میں کہا ہے کہ کوئی بھی معاہدہ طے نہ ہونے کے خدشے پر امریکی صدر نے افغانستان سے اپنی غیرمشروط انخلا کا اعلان کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ صدر بائیڈن کو خدشہ تھا کہ اگر انہوں نے امریکی فوج کے انخلا کو انٹرا افغان معاہدے سے مشروط کیا تو افغان کسی معاہدے پر نہیں پہنچ پائیں گے۔
زلمے خلیل زاد نے مزید کہا کہ سابق صدر اشرف غنی کی انتظامیہ طالبان کے ساتھ اقتدار کی شراکت کے لیے تیار نہیں تھی۔