پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے چیلنج ٹف ہوگا، راؤنڈ میچز ختم ہوئے ہیں اب مینجمنٹ اور کھلاڑی حکمت عملی تیارکریں گے۔
شارجہ میں ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ آسٹریلیا اچھی کرکٹ کھیل کر سیمی فائنل میں پہنچا ہے، آسٹریلیا کی پوزیشن اور اسٹرینتھ سامنے رکھ کر پلان بنائیں گے۔
شعیب ملک نے کہا کہ کیربین لیگ میں نام نہیں آیا تو دکھ ہوا لیکن میرے لیے اچھا فیصلہ ثابت ہوا، پھر پاکستانی اسکواڈ میں نام آگیا۔
پاکستانی ٹیم کے آل راؤنڈر نے کہا کہ ڈریسنگ روم کا ماحول اس وقت بہت اچھا ہے، ابھی فوکس سیمی فائنل پر ہے، کوشش ہوگی جیت کے سفر کو برقرار رکھ سکیں۔
شعیب ملک نے کہا کہ فکر اور ٹینشن نہیں لینی چاہیے، آسٹریلیا کی حکمت عملی کو توڑنا ہے، اپنے پلان پر عمل درآمد کرنا ٹیم کا فوکس ہے۔