• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بائیڈن کا افغان انخلا ہتھیار ڈالنے والی بات تھی، ہم ہوتے تو طاقت سے نکلتے، ڈونلڈ ٹرمپ

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کا افغانستان سے انخلا ہتھیار ڈالنے والی بات تھی۔ ہم بھی افغانستان سے انخلا کرتے لیکن وہ انخلا طاقت کے ساتھ ہوتا۔

انکا کہنا تھا کہ ہم افغانستان سے نکلتے لیکن بگرام ایئربیس پر اپنا کنٹرول رکھتے، بگرام چین کی جوہری تنصیبات سے ایک گھنٹے کےفاصلے پر ہے۔

بائیڈن انتظامیہ نے بگرام کا کنٹرول بھی چھوڑ دیا، اب چین بگرام پر اپنا قبضہ کرے گا۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ نے جو کیا وہ بہت شرمناک اور پریشان کن تھا۔ 

سابق صدر کا کہنا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ نے جس طرح افغانستان سے انخلا کیا وہ بہت تباہ کن تھا، امریکی جنرلز اس بات کے قصور وار ہیں کہ وہ بائیڈن کو قائل کرسکتے تھے۔

تازہ ترین