اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ میں آج سانحہ پشاور آرمی پبلک سکول(اے پی ایس)ازخود نوٹس کی سماعت ہوگی ،چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس محمد امین احمدپر مشتمل 3 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا،اس حوالے سے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔