کراچی (نیوز ڈیسک) نشے میں ڈرائیونگ سے روکنے کیلئے امریکی کانگریس نے نئی کار ٹیکنالوجی کی شرط عائد کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی کانگریس نے گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں پر نئی شرط عائد کی ہے اور انہیں کہا ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں میں ایسی ٹیکنالوجی استعمال کریں جس سے نشہ کیا ہوا شخص گاڑی نہ چلاسکے۔ قانون سازی کے تحت گاڑیوں میں ایسے مانیٹرنگ سسٹمز لگانے کا کہا ہے جس سے نشہ کیا ہوا شخص گاڑی میں داخل نہیں ہوسکے گا۔ اس کے لیے 2026 تک کا وقت دیا گیا ہے۔ امریکا کے سیکرٹری ٹرانسپورٹیشن پیٹی بٹی گائگ کا کہنا تھا کہ اس شرط کا مقصد مزید محفوظ موٹر سائیکلز کے راستے بنانا اور مصروف شاہراہوں پر درختوں کے لیے مزید جگہ بنانا ہے۔