• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی قیمت میں 2.52 روپے یونٹ اضافہ، صارفین پر 30 ارب کا اضافی بوجھ

اسلام آباد(اے پی پی، جنگ نیوز)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سابق واپڈا ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز)کے صارفین کے لئے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت ستمبر کے لئے بجلی کے نرخوں میں 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ اضافہ کی منظوری دے دی ہے۔2روپے52 پیسے فی یونٹ اضافے سے 30 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ منگل کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ یہ اضافہ لائف لائن اور کے۔الیکٹرک صارفین کے سوا تمام کیٹگریز کے صارفین پر لاگو ہوگا۔نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اضافہ ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا جو نومبر2021 کے بلوں میں وصول کیا جائے گا ۔وائس چیئرمین نیپرا نے قیمتوں سے متعلق اضافی نوٹ میں لکھا کہ این پی سی سی روزانہ کی بنیاد پر بجلی کی پیداوار سے متعلق نیپرا کی ہدایات پرعملدرآمد کرنےمیں ناکام ہے، قانونی کارروائی عمل میں لائی جانی چاہئے ، ناکامی کا بوجھ عوام پر نہیں ڈالا جا سکتا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین ماہ میں بجلی کی قیمت میں چھ باراضافہ کیاگیا ہے ۔

تازہ ترین