• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی شکست سے خوفزدہ نہیں، رمیز راجہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کہتے ہیں کہ قومی ٹیم کا اعتماد بلند ہے، سیمی فائنل میں کپتان بابر اعظم کو کچھ نیا کرنے کی ضرورت نہیں ، وہ بہت اچھے انداز سے ٹیم کی قیادت کررہے ہیں ، کوئی بھی کھلاڑی شکست سے خوفزدہ نہیں ہے اور اسی برانڈ کی کرکٹ کھیلنی ہے ۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہاکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم نے غیر مستقل مزاجی کا ٹیگ ہٹا دیا ہے،بابر کی قیادت اور کھلاڑیوں کی خود اعتمادی کی وجہ سے کارکردگی میں تسلسل ہے۔

رمیز راجہ نے کہاکہ میدان میں کھلاڑیوں نے عاجزی دکھائی جس سے کارکردگی اچھی رہی، بھارت کے خلاف پاکستان نے شاندار ٹیمپرامنٹ کا مظاہرہ کیا،نیوزی لینڈ کو اچھی حکمت عملی سے مات دی اور افغانستان کے خلاف بہترین اسپنرز کا مقابلہ کر کے کامیابی سمیٹی ۔

تازہ ترین