کراچی (اسٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت کی جانب سے پاکستان فٹ بال ہائوس کو سیل کرنے کے بعد فٹ بال ہائوس خالی کرانے کیلئے احتجاج ملتوی کردیا گیاہے ۔ دھرنا کمیٹی کے حاجی سعید احمد تکو، علی بہار بروہی، محمد اعظم خان، ودیگر نےکہا ہے کہ فٹبال ہائوس سیل کیے جانے پر ہم وفاقی اور پنجاب حکومت کے شکرگذار ہیں۔