کراچی(جنگ نیوز) اسرائیل ایران کے میزائل تجربوں سے سخت پریشان ہے ،موساد کے مطابق ایران نے اب تک جتنے میزائل تجربے کئے ہیں ان میں سب سے خطرناک وہ میزائل ہیں جو گزشتہ دنوں اسرائیل سرحد سے140کلو میٹر دورگرے ، کہا جارہا ہے کہ ایران کے پاس ہزاروں میزائل ہیں جس سے وہ جنگ کا پانسا پلٹ سکتا ہے، اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد نے اپنی حکومت کو خط میں ایرانی میزائل ٹیکنالوجی فوری بند کرانے کیلئے کہا ہے، ادھر اسرائیل وزرات دفاع نے ایران پر لبنان میں حزب اللہ کو میزائل ٹیکنالوجی فراہم کرنے کا الزام لگایا ہے ،ایران نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے اسے اسرائیل کا خوف قرار دیا ہے اور کہ اہے کہ ایران کے جنگی عزائم نہیں ہے لیکن اگر ایران کی سلامتی کو خطرہ ہوا تو اس کا جواب خطرات سے خالی نہیں ہوگا۔ اس وقت صورتحال انتہائی خطرناک ہے کہ ایران بھی اسرائیل کو سبق سکھانے کا پروگرام رکھتا ہے ۔