• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیس بک معاشرہ خراب کر رہا ہے، 76 فیصد امریکیوں کی رائے


امریکا کی آبادی کے تین چوتھائی سے زائد افراد کا خیال ہے کہ فیس بک معاشرے کو خراب کر رہا ہے۔

امریکی ٹی وی سروے کے مطابق 76 فیصد امریکیوں نے کہا ہے کہ فیس بک کی وجہ سے لوگ سازشی نظریات پر یقین کرنے لگے ہیں۔

سروے میں کہا گیا ہے کہ 50 فیصد امریکیوں کا خیال ہےکہ حکومت کو فیس بک کی ریگولیشن بڑھانا چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ فیس بک کے چیف مارک ذکر برگ نے سالانہ ڈیولپرز کانفرنس میں بتایا کہ فیس بک کی بنیادی کمپنی کا نام میٹا سے تبدیل کیا جارہا ہے۔

اس کے بعد سوشل میڈیا سائٹ ’فیس بک‘ کی کمپنی کا نام ’میٹا‘ رکھنے کے اعلان کے ساتھ ہی سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر صارفین نے ہنگامہ برپا کر دیا تھا۔

تازہ ترین