نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے اعلان کیا ہے کہ بچوں میں انسداد خسرہ اور روبیلا مہم کے دوران 12 سے 15 سال کے بچوں کے لیے کورونا ویکسی نیشن 16 روز معطل رہے گی۔
خسرہ اور روبیلا مہم 15 سے 27 نومبر 2021 تک چلائی جائے گی،جس میں 9 ماہ سے 15 سال کے بچوں کو خسرہ کی ویکسین لگائی جائے گی۔
ماہرین امراض اطفال اور سرکاری حکام کے مطابق پاکستان میں پچھلے سال کے مقابلے میں اس سال خسرہ کے چار گنا زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
پروفیسر جمال رضا کے مطابق والدین اپنے 9 مہینے سے 15 سال تک کے بچوں کو خسرہ اور روبیلا کا ٹیکہ ضرور لگوائیں، چاہے ماضی میں انہیں یہ ٹیکا لگ چکا ہو۔