• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرحد یونیورسٹی پشاور کے نئے تعلیمی سال کا آغاز

پشاور (خصوصی نامہ گا) سرحد یونیورسٹی آ ف سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوگیا۔ نئے طلبہ کو خوش آمدید کہنے کے لئے تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیم الرحمٰن ، ڈینز ، ڈیپارٹمنٹس کے چیئرمینز ، پروفیسر زاور طلبہ شریک ہوئے۔وائس چانسلر نے خطاب کرتے ہوئے طلبہ کو خوش آمدید کہا اور بتایا کہ کورونا کی صورت حال کے باعث طلبہ کو اگر چہ حصول تعلیم میں دشواری کا سامنا رہاتاہم یونیورسٹی نے آن لائن سسٹم کے ذریعے حصول تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا۔ انھوں نے کہا کہ طلبہ کو کورونا سے بچائو کے لئے حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ جبکہ یونیورسٹی کے اساتذہ سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے دل لگاکر تعلیم حاصل کرنا ہوگا ۔ نئے آنیوالے طلبہ کو یونیورسٹی کے شعبہ جات ،لیباٹریز اور لائبریری کا دورہ کرایا گیا۔
تازہ ترین