• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس: 33 بلز منظور کروالیے گئے


پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت نے عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سمیت 33 بل پاس کروالیے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرِ صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا، جس میں اپوزیشن کی جانب سے بل کی مخالفت اور شدید احتجاج  بھی کیا گیا۔

ووٹوں کی گنتی کے معاملے پر ایوان میں گرما گرمی اتنی بڑھی کہ اپوزیشن نے وزیر اعظم کی نشست اور اسپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہو کر شدید احتجاج اور نعرے بازی کی، پارلیمنٹ کی سیکیورٹی نے وزیر اعظم اور اسپیکر ڈائس کے گردحصار بنا لیا، اس دوران حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے درمیان شدید دھکم پیل بھی ہوئی۔

حکومت نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل اور کلبھوشن جادیو کو اپیل کا حق دینے سمیت 29 بلز منظور کروالیے۔

بل پیش کرنے کی تحریک کے حق میں 221 ووٹ اور مخالفت میں 203 ووٹ آئے، سینیٹ کے دلاور خان گروپ نے حق میں ووٹ دیا۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر نے گنتی کو چیلنج کردیا، دوبارہ گنتی نہ کروائے جانے پر اپوزیشن نے احتجاج شروع کر دیا۔

اسی دوران بل منظوری کے لیے ایوان میں پیش کر دیا گیا، اپوزیشن ارکان نے کہا بل پر ووٹنگ کروائی جائے لیکن اسپیکر نے وائس ووٹ پر ہی بل منظور کروالیا، اپوزیشن کی تمام ترامیم مسترد کردی گئیں۔

اسی دوران حکومت نے کلبھوشن جادھیو کو اپیل کا حق دینے سے متعلق عالمی عدالت انصاف نظر ثانی بل پیش کر دیا، اپوزیشن نے شدید احتجا ج کیا اور ایون سے واک آوٹ کر گئی۔

اس کے بعد حکومت نے ریپ کیسز میں خصوصی عدالتیں اور خصوصی تحقیقاتی ٹیمز بنانے سے متعلق بل اور ریپ کے مجرم کی chemical castration کرنے سے متعلق کرمنل لاء ترمیمی بل منظور کروا لیا۔

پارلیمنٹ  کا مشترکہ اجلاس ، منظور کیے گئے مزید بلز

مشترکہ اجلاس میں کثرت رائےسےخواتین اور بچوں کےخلاف جنسی تشدد روکنے کا بل 2021منظور کیا گیا۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ، 25 بل منظور کر لیے گئے

کثرت رائےسےخواتین اوربچوں کےخلاف جنسی تشدد روکنےکابل 2021منظور

اجلاس میں  جماعت اسلامی کی ترامیم مسترد کردی گئیں، جبکہ کارپوریٹ تنظیم سازی کمپنیز بل2021مشترکہ اجلاس میں کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

اس کے علاوہ اجلاس میں  پاکستان قومی جہاز رانی کارپوریشن ترمیمی بل2021 منظور کیا گیا ، کسی صوبے میں نہ شامل علاقوں میں صنعتی، زرعی، تجارتی مقاصد کے لیے قرضوں کی فراہمی کا بل منظور کرنے کے ساتھ ساتھ  اکادمی ادبیات ترمیمی بل 2021  بھی منظور کرلیا گیا۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن ترمیمی بل 2021 منظور کیا گیا ،  گوادر پورٹ اتھارٹی ترمیمی بل 2021  کے ساتھ ساتھ میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی ترمیمی بل 2021 بھی منظور کرلیا گیا۔

حکومت کی جانب سے  امیگریشن ترمیمی بل 2021منظور کرلیا گیا ، کارپوریٹ تنظیم سازی کمپنیز بل 2021مشترکہ اجلاس میں کثرت رائے سے منظور کیا گیا ہے۔

تازہ ترین