• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام جلداز جلد کورونا ویکسین لگوائیں ڈپٹی کمشنر پشاور

پشاور( وقائع نگار)ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود کی زیر صدارت کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گل بانو سمیت انتظامی افسران، محکمہ صحت ، لیڈی ریڈنگ ہسپتال، خیبر ٹیچنگ ہسپتال، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں جاری کورونا ویکسینیشن مہم کے حوالے سے تفصیلات سے بات چیت کی گئی اور بتایا گیا کہ پشاور کے مختلف علاقوں میں محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر کورونا ویکسینیشن کے بارے میں آگاہی دے رہی ہیں اور پشاور بھر میں محکمہ صحت کے مراکز،ہسپتالوں، ٹرانسپورٹ اڈوں اور پشاور کے داخلی و خارجی راستوں پر محکمہ صحت کی ٹیمیں لوگوں / سواریوں کو کورونا ویکسین لگوا رہی ہیں۔ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود نے عوام سے اپیل کی ہے کہ خود کو اور اپنے فیملی ممبران کو جلد از جلد کورونا ویکسین لگوائیں تاکہ کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکا جا سکے۔
تازہ ترین