• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو: اے ایف پی/ٹوئٹر
فوٹو: اے ایف پی/ٹوئٹر

پاکستانی بولر حسن علی نے بنگلادیش کے خلاف اس رفتار سے گیند کروائی کہ وہ سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی اور اسے ’عالمی ریکارڈ‘ قرار دے دیا گیا۔ 

بنگلادیش کے خلاف سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں حسن علی نے اپنے پہلے ہی اوور میں جو گیند کروائی اسے اسپیڈ گن نے 219.0 کلومیٹر فی گھنٹہ قرار دیا جو بین الاقوامی کرکٹ میں پھینکی گئی 161.3 سے 57.7 کلومیٹر فی گھنٹہ زیادہ ہے۔ 

اس کے علاوہ میٹر کے مطابق یہ گیند 136.1 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پھینکی گئی جو 100.23 میل فی گھنٹہ سے 35.87 میل فی گھنٹہ زیادہ ہے۔ 

دراصل حسن علی کی یہ گیند اس رفتار سے نہیں پھینکی گئی بلکہ گیند کی اسپیڈ کا مشاہدہ کرنے والی ’اسپیڈ گن‘  نے رفتار دکھاتے ہوئے غلطی کردی۔ 

سوشل میڈیا کی جانب سے بھی حسن علی کی اس گیند پر دلچسپ میمز شیئر کرنے کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔ 

ٹیسٹ کرکٹر جنید خان نے میچ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے تحریر کیا کہ حسن علی کو دنیا کا تیز ترین بولر بننے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ 

ایک صارف نے شعیب اختر کی اسپیڈ میٹر کے ساتھ یادگار تصویر میں ردوبدل کرتے ہوئے حسن علی کی تصویر لگادی اور لکھا کہ ہمیں حسن علی پر فخر ہے۔



تازہ ترین